Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1463 (مشکوۃ المصابیح)

[1463] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (1498 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (2804) والنسائي (216/7 ح 4377) والدارمي (77/2 ح 1958) [وابن ماجہ (3143) و صححہ الحاکم (224/4) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ أبو إسحاق مدلس و عنعن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ وَأَلَّا نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ وَلَا مُدَابَرَةٍ وَلَا شَرْقَاءَ وَلَا خَرْقَاءَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ والدارمي وانتہت رِوَايَتہ إِلَی قَوْلہ: وَالْأُذن

علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم (قربانی کے جانور کی) آنکھ اور کان غور سے دیکھ لیا کریں،اور ہم ایسا جانور ذبح نہ کریں جس کا کان سامنے سے کٹا ہو یا پیچھے سے کٹا ہو،اور اس میں کوئی سوراخ تک نہ ہو۔ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی،ابن ماجہ اور ابن ماجہ کی روایت ((الاذن)) تک ختم ہو جاتی ہے۔ضعیف۔