Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1465 (مشکوۃ المصابیح)
[1465] صحیح، رواہ مالک (482/2 ح 1060) و أحمد (289/4) و الترمذي (1497 وقال: حسن صحیح۔) و أبو داود (2802) والنسائي (215/7 ح 4376) و ابن ماجہ (3144) والدارمي (76/2 ح 1955) [و صححہ ابن خزیمۃ (2912) و ابن حبان (1046) و ابن الجارود (481، 907) والحاکم (467/1۔ 468) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ: مَاذَا يُتَّقَی مِنَ الضَّحَايَا؟ فَأَشَارَ بِيَدِہِ فَقَالَ: ((أَرْبَعًا الْعَرْجَاءُ والبين ظلعہا والعرواء الْبَيِّنُ عَوَرُہَا وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُہَا وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَی)) . رَوَاہُ مَالِكٌ وَأَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ
براء بن عازب ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی میں احتیاط کرنی چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے چار کا ذکر فرمایا:’’ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو،ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو،مریض جس کا مریض ہونا ظاہر ہو،اور لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔‘‘ صحیح،رواہ مالک و احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔