Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1467 (مشکوۃ المصابیح)

[1467] صحیح، رواہ أبو داود (2799) و النسائي (لم أجدہ) و رواہ النسائي (219/7 ح 4388 عن رجل من مزینۃ رضي اللہ عنہ بہ) و ابن ماجہ (3140) [و صححہ الحاکم 4/ 226]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن مجاشع مِنْ بَنَی سُلَيْمٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: ((إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْہُ الثَّنِيُّ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ

بنو سلیم قبیلے سے تعلق رکھنے والے مجاشع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے:’’جہاں دو دانت والے بکرے کی قربانی کفایت کرتی ہے وہاں ایک سال کے مینڈھے کی قربانی بھی کفایت کرتی ہے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔