Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1470 (مشکوۃ المصابیح)
[1470] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1493 وقال: حسن غریب۔) و ابن ماجہ (3126) ٭ أبو المثنٰی: ضعیف ضعفہ الجمھور۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ مِنْ عَمَلٍ يَوْمَ النَّحْرِ أَحَبَّ إِلَی اللہِ مِنْ إِہْرَاقِ الدَّمِ وَإِنَّہُ لَيُؤْتَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقُرُونِہَا وَأَشْعَارِہَا وَأَظْلَافِہَا وَإِنَّ الدَّمَ لَيَقَعُ مِنَ اللہ بمَكَان قبل أَن يَقع بِالْأَرْضِ فيطيبوا بہَا نفسا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’قربانی کے دن،ابن آدم کا قربانی کرنا اللہ کو انتہائی محبوب ہے،بے شک وہ (جانور) روز قیامت اپنے سینگوں،بالوں،اور کھروں سمیت آئے گا،بے شک قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے ہی اللہ کے ہاں قبول ہو جاتا ہے،پس تم خوش دلی سے قربانی کیا کرو۔‘‘ ضعیف۔