Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1472 (مشکوۃ المصابیح)

[1472] متفق علیہ، رواہ البخاري (985) و مسلم (1960/1)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن جُنْدُب بن عبد اللہ قَالَ: شَہِدْتُ الْأَضْحَی يَوْمَ النَّحْرِ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَلَمْ يَعْدُ أَن صلی وَفرغ من صلَاتہ وَسلم فَإِذا ہُوَ يری لَحْمَ أَضَاحِيٍّ قَدْ ذُبِحَتْ قَبْلَ أَنْ يَفْرَغَ مِنْ صَلَاتِہِ فَقَالَ: ((مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ أَوْ نُصَلِّيَ فَلْيَذْبَحْ مَكَانَہَا أُخْرَی)) . وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ خَطَبَ ثُمَّ ذَبَحَ وَقَالَ: ((مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيَذْبَحْ أُخْرَی مَكَانَہَا وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ فليذبح باسم اللہ))

جندب بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز عید الاضحی ادا کی،آپ نے صرف نماز پڑھ کر سلام ہی پھیرا تھا (ابھی خطبہ ارشاد نہیں فرمایا تھا) کہ آپ نے قربانی کا گوشت دیکھا جسے آپ کے نماز پڑھنے سے پہلے ہی ذبح کر دیا گیا تھا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (یہ دیکھ کر) فرمایا:’’جس شخص نے ہمارے نماز پڑھنے سے پہلے جانور ذبح کیا ہے وہ اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قربانی کے دن نماز پڑھائی،پھر خطبہ ارشاد فرمایا،پھر جانور ذبح کیا،اور فرمایا:’’جس شخص نے ہمارے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کی ہے۔وہ اس کی جگہ ایک اور جانور ذبح کرے،اور جس نے جانور ذبح نہیں کیا،وہ اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے۔‘‘ متفق علیہ۔