Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1476 (مشکوۃ المصابیح)
[1476] إسنادہ ضعیف جدًا موضوع، رواہ أحمد (368/4 ح 19498) و ابن ماجہ (3127) ٭ أبو داود نفیع الأعمي کذاب و عائذ اللہ المجاشعي: ضعیف۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ ﷺ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا ہَذِہِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: ((سُنَّةُ أبيكم إِبْرَاہِيم عَلَيْہِ السَّلَام)) قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيہَا يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((بِكُلِّ شَعْرَةٍ حَسَنَةٌ)) . قَالُوا: فَالصُّوفُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((بِكُلِّ شَعْرَةٍ مِنَ الصُّوفِ حَسَنَة)) رَوَاہُ أَحْمد وَابْن مَاجَہ
زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! یہ قربانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے باپ ابراہیم ؑ کی سنت ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے لیے اس میں کیا (ثواب) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر بال کے بدلے ایک نیکی۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اون کے بارے میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اون کے ہر ریشے پر ایک نیکی۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع۔