Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1477 (مشکوۃ المصابیح)
[1477] متفق علیہ، رواہ البخاري (5473) و مسلم (1976/38)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا فَرَعَ وَلَا عَتِيرَةَ)) . قَالَ: وَالْفرع: أول نتاج كَانَ ينْتج لَہُمْ كَانُوا يَذْبَحُونَہُ لِطَوَاغِيتِہِمْ. وَالْعَتِيرَةُ: فِي رَجَبٍ
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’فرع کوئی چیز ہے نہ عتیرہ۔‘‘ ’’فرع‘‘ اونٹ کے پہلے بچے کو کہتے ہیں جسے مشرکین اپنے بتوں کے نام پر ذبح کیا کرتے تھے،جبکہ ’’عتیرہ‘‘ اس بکری کو کہتے ہیں جس کی رجب کے مہینے میں قربانی کی جاتی تھی۔متفق علیہ۔