Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1491 (مشکوۃ المصابیح)

[1491] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1197) و الترمذي (3891 وقال: حسن غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عِكْرِمَة قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلَانَةُ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ فَخَرَّ سَاجِدًا فَقِيلَ لَہُ تَسْجُدُ فِي ہَذِہِ السَّاعَةِ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا)) وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَہَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ ﷺ؟ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ

عکرمہ ؓ بیان کرتے ہیں،ابن عباس ؓ کو بتایا گیا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فلاں زوجہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔تو وہ (یہ سن کر) فوراً سجدہ ریز ہو گئے،ان سے عرض کیا گیا،آپ اس وقت سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے بیان کیا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو۔‘‘ اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج مطہرات کے فوت ہو جانے سے بڑی نشانی کون سی ہو سکتی ہے؟ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔