Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1504 (مشکوۃ المصابیح)

[1504] صحیح، رواہ أبو داود (1168) و الترمذي (557) والنسائي (159/3ح 1515)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عُمَيْر مولی آبي اللَّحْم أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ يَسْتَسْقِي عِنْدَ أَحْجَارِ الزَّيْتِ قَرِيبًا مِنَ الزَّوْرَاءِ قَائِمًا يَدْعُو يَسْتَسْقِي رَافِعًا يَدَيْہِ قِبَلَ وَجْہِہِ لَا يُجَاوِزُ بِہِمَا رَأْسَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وروی التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ نَحوہ

عمیر مولیٰ ابی اللحم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو زوراء کے قریب مقام احجارزیت کے پاس کھڑے ہو کر بارش طلب کرتے ہوئے دیکھا،آپ اپنے چہرے کے سامنے ہاتھ بلند کیے ہوئے بارش کے لیے دعا کر رہے تھے،اور وہ (ہاتھ) آپ کے سر سے بلند نہیں تھے۔ابوداؤد۔امام ترمذی اور امام نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔صحیح۔