Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1519 (مشکوۃ المصابیح)
[1519] إسنادہ ضعیف، رواہ الشافعي فی الأم (253/1) و من طریقہ البیھقي فی الدعوات الکبیر (80/2 ح 318) ٭ فیہ رجل قال فیہ الشافعي: ’’من لا أتھم‘‘ وھو مجھول۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا ہَبَّتْ رِيحٌ قَطُّ إِلَّا جَثَا النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم علی رُكْبَتَيْہِ وَقَالَ: ((اللہُمَّ اجْعَلْہَا رَحْمَةً وَلَا تَجْعَلْہَا عَذَابًا اللہُمَّ اجْعَلْہَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْہَا رِيحًا)) . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي كِتَابِ اللہِ تَعَالَی: (إِنَّا أرسلنَا عَلَيْہِم ريحًا صَرْصَرًا) و (أرسلنَا عَلَيْہِم الرّيح الْعَقِيم) (وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاح لَوَاقِح) و (أَن يُرْسل الرِّيَاح مُبَشِّرَات) رَوَاہُ الشَّافِعِي وَالْبَيْہَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں جب کبھی بھی ہوا چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر یوں دعا کرتے:’’اے اللہ! اسے رحمت بنا،اسے عذاب نہ بنا،اے اللہ! اسے باد رحمت بنا اور اسے باعث عذاب ہوا نہ بنا۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے:’’ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔‘‘ اور:’’ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی۔‘‘ ’’ہم نے ابر اٹھانے والی ہوائیں بھیجیں۔‘‘ اور:’’وہ تمہیں خوشخبری سنانے کے لیے ہوائیں بھیجتا ہے۔‘‘ ضعیف۔