Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1520 (مشکوۃ المصابیح)
[1520] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (5099) والنسائي (164/3 ح 1524) و ابن ماجہ (3889) والشافعي فی الأم (253/1 و عندہ إبراہیم بن أبي یحیی الأسلمي: متروک متھم لکنہ لم ینفرد بہ۔)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَبْصَرْنَا شَيْئًا مِنَ السَّمَاءِ تَعْنِي السَّحَابَ تَرَكَ عَمَلَہُ وَاسْتَقْبَلَہُ وَقَالَ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيہِ)) فَإِنْ كَشَفَہُ حَمِدَ اللہ وَإِن مطرَت قَالَ: ((اللہُمَّ سَقْيًا نَافِعًا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہ وَالشَّافِعِيّ وَاللَّفْظ لَہُ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آسمان پر بادل دیکھتے تو آپ اپنا کام کاج چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو جاتے اور دعا فرماتے:’’اے اللہ! میں اس میں موجود شر میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اگر وہ اسے دور کر دیتا تو آپ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے،اور اگر بارش ہو تی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے:’’اے اللہ! ہمیں نفع مند سیرابی عطا فرما۔‘‘ ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ اور شافعی۔الفاظ امام شافعی ؒ کے ہیں۔صحیح۔