Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1535 (مشکوۃ المصابیح)

[1535] رواہ مسلم (3371)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يعوذ الْحسن وَالْحسن: ((أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَہَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ)) وَيَقُولُ: ((إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يعوذ بہما إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَفِي أَكْثَرِ نُسَخِ المصابيح: ((بہما)) علی لفظ التَّثْنِيَة

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حسن و حسین ؓ کو ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے:’’میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے ہر شیطان،زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے تمہیں بچاتا ہوں۔‘‘ اور آپ فرمایا کرتے تھے:’’تمہارے باپ (ابراہیم ؑ) ان کلمات کے ذریعے اسماعیل ؑ و اسحاق ؑ کے لیے پناہ طلب کیا کرتے تھے۔‘‘ بخاری،مصابیح کے اکثر نسخوں میں تثنیہ کا صیغہ [بھما] ہے۔رواہ مسلم۔