Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1537 (مشکوۃ المصابیح)

[1537] متفق علیہ، رواہ البخاري (5641۔ 5642) و مسلم (2573/52)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي ہُرَيْرَة وَأبي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَا يُصِيبُ الْمُسْلِمَ مِنْ نَصَبٍ وَلَا وَصَبٍ وَلَا ہَمٍّ وَلَا حُزْنٍ وَلَا أَذًی وَلَا غَمٍّ حَتَّی الشَّوْكَةُ يُشَاكُہَا إِلَّا كَفَّرَ اللہُ بہَا من خطاياہ))

ابوہریرہ ؓ اور ابوسعید ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مسلمان کو جو پریشانی،غم،رنج،تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے حتیٰ کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ اس (تکلیف) کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔