Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1538 (مشکوۃ المصابیح)

[1538] متفق علیہ، رواہ البخاري (5648) و مسلم (2571/45)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يُوعَكُ فَمَسِسْتُہُ بِيَدِي فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّكَ لَتُوعَكُ وَعْكًا شَدِيدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((أَجَلْ إِنِّي أُوعَكُ كَمَا يُوعَكُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ)) . قَالَ: فَقُلْتُ: ذَلِكَ لِأَنَّ لَكَ أَجْرَيْنِ؟ فَقَالَ: ((أَجَلْ)) . ثُمَّ قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُہُ أَذًی مِنْ مَرَضٍ فَمَا سِوَاہُ إِلَّا حَطَّ اللہُ تَعَالَی بِہِ سَيِّئَاتِہِ كَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَہَا))

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ بخار میں مبتلا تھے،میں نے آپ کو اپنا ہاتھ لگایا تو میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! آپ تو بہت سخت بخار میں مبتلا ہیں۔نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں،مجھے تمہارے دو آدمیوں جیسا بخار ہوتا ہے۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا،یہ اس لیے کہ آپ کے لیے دو گنا اجر ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب مسلمان کو کسی مرض یا کسی اور وجہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ اس وجہ سے اس کے گناہ اس طرح گرا دیتا ہے جس طرح (موسم خزاں میں) درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔