Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1541 (مشکوۃ المصابیح)

[1541] متفق علیہ، رواہ البخاري (5643) و مسلم (2810/59)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفَيِّئُہَا الرِّيَاح تصرعہا مرّة وتعدلہا أُخْرَی حَتَّی يَأْتِيہِ أَجَلُہُ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ الَّتِي لَا يُصِيبُہَا شَيْءٌ حَتَّی يَكُونَ انْجِعَافُہَا مَرَّةً وَاحِدَة))

کعب بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مومن کی مثال کھیتی کی نرم و نازک شاخ کی طرح ہے جسے ہوائیں جھکاتی ہیں۔کبھی اسے نیچے گرا دیتی ہیں اور کبھی سیدھا کر دیتی ہیں،حتیٰ کہ اس کی اجل آ جاتی ہے،جبکہ منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے،جس پر کوئی چیز اثر انداز نہیں ہوتی حتیٰ کہ وہ ایک ہی مرتبہ ٹوٹ جاتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔