Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1543 (مشکوۃ المصابیح)
[1543] رواہ مسلم (2575/53)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی أُمِّ السَّائِبِ فَقَالَ: ((مَالك تُزَفْزِفِينَ؟)) . قَالَتِ: الْحُمَّی لَا بَارَكَ اللہُ فِيہَا فَقَالَ: ((لَا تَسُبِّي الْحُمَّی فَإِنَّہَا تُذْہِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْہِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سائب ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا:’’آپ کیوں کانپ رہی ہیں؟‘‘ انہوں نے بتایا: بخار ہے،اللہ اسے برکت نہ دے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بخار کو برا بھلا نہ کہو،کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔