Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1550 (مشکوۃ المصابیح)

[1550] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (969 وقال: غریب حسن۔) و أبو داود (3098) ٭ الحکم بن عتیبۃ مدلس و عنعن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَعُودُ مُسْلِمًا غُدْوَةً إِلَّا صَلَّی عَلَيْہِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّی يُصْبِحَ وَكَانَ لَہُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد

علی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو مسلمان کسی مسلمان کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں اور اگر وہ شام کے وقت اس کی عیادت کرتا ہے تو صبح ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ تیار کر دیا جاتا ہے۔‘‘ ضعیف۔