Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1560 (مشکوۃ المصابیح)

[1560] إسنادہ حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (241/5 ح 1430) [و أحمد 3/ 148]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا ابْتُلِيَ الْمُسْلِمُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِہِ قِيلَ لِلْمَلَكِ: اكْتُبْ لَہُ صَالِحَ عَمَلِہِ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ فَإِنْ شَفَاہُ غَسَّلَہُ وَطَہَّرَہُ وَإِنْ قَبَضَہُ غَفَرَ لَہُ وَرَحِمَہُ . رَوَاہُمَا فِي شرح السّنة

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب مسلمان کسی جسمانی آزمائش سے دوچار ہو جاتا ہے تو فرشتے سے کہہ دیا جاتا ہے: اس کے وہ صالح عمل لکھتے چلے جاؤ جو وہ پہلے حالت صحت میں کیا کرتا تھا،اگر وہ اسے شفا بخش دے تو وہ اسے گناہوں سے پاک صاف کر دیتا ہے،اور اگر اس کی روح قبض کر لے تو وہ اسے معاف فرما دیتا ہے اور وہ اس پر رحمت فرماتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ البغوی فی شرح السنہ۔