Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1561 (مشکوۃ المصابیح)
[1561] إسنادہ حسن، رواہ مالک (233/1۔ 234 ح 555) و أبو داود (3111) والنسائي (4/ 13۔ 14ح 1847) [وابن ماجہ: 2803] ٭ و صححہ ابن حبان (1616) والحاکم (352/1۔ 353) ووافقہ الذہبي۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: الشَّہَادَةُ سَبْعٌ سِوَی الْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللہِ: الْمَطْعُونُ شَہِيدٌ وَالْغَرِيقُ شَہِيدٌ وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَہِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَہِيدٌ وَصَاحِبُ الْحَرِيقِ شَہِيدٌ وَالَّذِي يَمُوتُ تَحْتَ الْہَدْمِ شَہِيدٌ وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَہِيدٌ . رَوَاہُ مَالك وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
جابر بن عتیک ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں شہید ہونے کے علاوہ شہادت کی سات قسمیں ہیں: طاعون کے مرض سے،ڈوب جانے سے،نمونیے کے مرض سے،پیٹ کے مرض سے،جل کر وفات پانے والے اور کسی بوجھ تلے دب کر مرنے والے شہید ہیں اور بچے کی پیدائش پر فوت ہو جانے والی عورت بھی شہید ہے۔اسنادہ حسن،رواہ مالک و ابوداؤد و النسائی۔