Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1565 (مشکوۃ المصابیح)

[1565] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2396 و قال: حسن غریب۔) [و انظر الحدیث الآتي: 1566]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أَرَادَ اللہُ تَعَالَی بِعَبْدِہِ الْخَيْرَ عَجَّلَ لَہُ الْعُقُوبَةَ فِي الدُّنْيَا وَإِذَا أَرَادَ اللہُ بِعَبْدِہِ الشَّرَّ أَمْسَكَ عَنْہُ بِذَنْبِہِ حَتَّی يُوَافِيَہُ بِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے خیرو بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے اس کے گناہوں کی سزا دنیا ہی میں دے دیتا ہے،اور جب اپنے بندے سے شر کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے گناہ کے معاملے کو مؤخر فرما دیتا ہے حتیٰ کہ وہ اس کے بدلے میں روز قیامت اسے پورا پورا بدلہ دے گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔