Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1567 (مشکوۃ المصابیح)

[1567] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2399) و مالک (236/1 ح 559) [و صححہ ابن حبان (697) والحاکم علٰی شرط مسلم (314/4۔ 315، 346/1) ووافقہ الذہبي۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَزَالُ الْبَلَاءُ بِالْمُؤْمِنِ أَوِ الْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِہِ وَمَالِہِ وَوَلَدِہِ حَتَّی يَلْقَی اللہَ تَعَالَی وَمَا عَلَيْہِ مِنْ خَطِيئَةٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَرَوَی مَالِكٌ نَحْوَہُ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مومن پر اس کی جان و مال اور اس کی اولاد کے بارے میں آزمائش آتی رہتی ہے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے ذمے کوئی خطا نہیں ہوتی۔‘‘ ترمذی،امام مالک نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اسنادہ حسن۔