Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1568 (مشکوۃ المصابیح)
[1568] حسن، رواہ أحمد (272/5 ح 22694) و أبو داود (3090) [سندہ ضعیف و للحدیث شواھد عند ابن حبان (الموارد: 2908) وغیرہ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَہُ مِنَ اللہِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْہَا بِعَمَلِہِ ابتلاہ اللہ فِي جسدہ أَفِي مَالِہِ أَوْ فِي وَلَدِہِ ثُمَّ صَبَّرَہُ عَلَی ذَلِكَ يُبَلِّغُہُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَہُ مِنَ اللہ)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
محمد بن خالد سلمی اپنے والد سے اور وہ اس کے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک بندے کے لیے اللہ کے ہاں کوئی مقام و مرتبہ مقدر ہوتا ہے جہاں وہ اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا تو اللہ اسے اس کے جسم یا اس کے مال یا اس کی اولاد کے بارے میں آزماتا ہے،پھر اس کو اس پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے حتیٰ کہ وہ اسے اس مقام و مرتبہ تک پہنچا دیتا ہے جو اللہ کی طرف سے اس کے لیے مقدر کیا ہوتا ہے۔‘‘ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد۔