Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1569 (مشکوۃ المصابیح)

[1569] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2150) ٭ قتادۃ مدلس و عنعن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن شخير قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مُثِّلَ ابْنُ آدَمَ وَإِلَی جَنْبِہِ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ مَنِيَّةً إِنْ أَخْطَأَتْہُ الْمَنَايَا وَقَعَ فِي الْہَرَمِ حَتَّی يَمُوتَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

عبداللہ بن شخیر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ابن آدم کو اس حال میں تخلیق کیا جاتا ہے کہ اس کے پہلو میں ننانوے مہلک بلائیں ہوتی ہیں،اگر وہ ان سے بچ بھی جاتا ہے تو وہ بڑھاپے میں مبتلا ہو جاتا ہے،حتیٰ کہ وہ فوت ہو جاتا ہے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ضعیف۔