Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1570 (مشکوۃ المصابیح)
[1570] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (2402) ٭ سلیمان الأعمش و أبو الزبیر عنعنا و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الطبراني (الکبیر 182/12 ح 12729) وغیرہ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَوَدُّ أَہْلُ الْعَافِيَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِينَ يُعْطَی أَہْلُ الْبَلَاءِ الثَّوَابَ لَوْ أَنَّ جُلُودَہُمْ كَانَتْ قُرِضَتْ فِي الدُّنْيَا بِالْمَقَارِيضِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب آزمائش سے دوچار لوگوں کو روز قیامت جزا دی جائے گی تو اہل عافیت خواہش کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی جلدوں کو قینچیوں سے کاٹ دیا جاتا۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ضعیف۔