Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1574 (مشکوۃ المصابیح)

[1574] رواہ البخاري (1356)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أنس قَالَ: كَانَ غُلَامٌ يَہُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ ﷺ فَمَرِضَ فَأَتَاہُ النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُہُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِہِ فَقَالَ لَہُ: ((أَسْلِمْ)) . فَنَظَرَ إِلَی أَبِيہِ وَہُوَ عِنْدَہُ فَقَالَ: أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ. فَأَسْلَمَ. فَخَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ وَہُوَ يَقُولُ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي أَنْقَذَہُ مِنَ النَّارِ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک یہودی لڑکا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا،وہ بیمار ہو گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی عیادت کے لیے تشریف لائے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے سرہانے بیٹھ کر اسے فرمایا:’’مسلمان ہو جا۔‘‘ اس نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے اپنے والد کی طرف دیکھا تو اس نے کہا: ابو القاسم (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی بات مان لے،پس وہ مسلمان ہو گیا،تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ فرماتے ہوئے وہاں سے تشریف لائے:’’ہر قسم کی حمد و تعریف اور شکر اللہ کے لیے ہے جس نے اس کو جہنم سے بچا لیا۔‘‘ رواہ البخاری۔