Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1578 (مشکوۃ المصابیح)
[1578] إسنادہ ضعیف، رواہ مالک (942/2 ح 1817) ٭ السند مرسل۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا جَاءَہُ الْمَوْتُ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رجل: ہيئا لَہُ مَاتَ وَلَمْ يُبْتَلَ بِمَرَضٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَيْحَكَ وَمَا يُدْرِيكَ لَوْ أَنَّ اللہَ ابْتَلَاہُ بِمَرَضٍ فَكَفَّرَ عَنہُ من سيئاتہ)) . رَوَاہُ مَالك مُرْسلا
یحیی بن سعید ؒ بیان کرتے ہیں کہ کسی آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں موت آئی تو کسی آدمی نے کہا،اس کی خوش نصیبی ہے کہ وہ کسی مرض میں مبتلا ہوئے بغیر فوت ہو گیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تجھ پر افسوس! تمہیں کیا معلوم؟ کہ اگر اللہ اسے کسی مرض میں مبتلا کرتا تو وہ اس کے گناہ مٹا دیتا۔‘‘ امام مالک ؒ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ضعیف۔