Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1582 (مشکوۃ المصابیح)

[1582] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2084) ٭ سعید بن زرعۃ الحمصي الشامي: مستور۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمُ الْحُمَّی فَإِنَّ الْحمی قِطْعَة من النَّار فليطفہا عَنْہُ بِالْمَاءِ فَلْيَسْتَنْقِعْ فِي نَہْرٍ جَارٍ وَلْيَسْتَقْبِلْ جِرْيَتَہُ فَيَقُولُ: بِسْمِ اللہِ اللہُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ وَصدق رَسُولك بعد صَلَاة الصُّبْح وَقبل طُلُوعِ الشَّمْسِ وَلْيَنْغَمِسْ فِيہِ ثَلَاثَ غَمْسَاتٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي ثَلَاثٍ فَخَمْسٍ فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي خَمْسٍ فَسَبْعٍ فَإِنْ لَمْ يَبْرَأْ فِي سَبْعٍ فَتِسْعٍ فَإِنَّہَا لَا تَكَادَ تُجَاوِزُ تِسْعًا بِإِذْنِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کسی کو بخار ہو جائے،کیونکہ بخار آگ کا ایک ٹکڑا ہے۔تو اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرے،وہ کسی نہر رواں میں داخل ہو جائے اور جدھر سے پانی آ رہا ہے اس طرف منہ کرے،اور یہ دعا پڑھے: اللہ کے نام کے ساتھ،اے اللہ! اپنے بندے کو شفا عطا فرما،اور اپنے رسول (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی تصدیق فرما،اور یہ عمل طلوع صبح کے بعد سے طلوع آفتاب سے پہلے پہلے کرے،اور تین دن اس میں تین غوطے لگائے،اگر تین دن میں ٹھیک نہ ہو تو پانچ دن،اگر پانچ دن میں ٹھیک نہ ہو تو پھر سات دن اور اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو پھر نو دن،اور اللہ عزوجل کے حکم سے نو دن سے زیادہ نہیں ہو گا۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ضعیف۔