Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1583 (مشکوۃ المصابیح)

[1583] صحیح، رواہ ابن ماجہ (3469) ٭ أبو الزبیر عنعن فالسند ضعیف و لہ شواھد عند مسلم (2575) وغیرہ وانظر تنقیح الرواۃ (304/1)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: ذُكِرَتِ الْحُمَّی عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَسَبَّہَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((لَا تَسُبَّہَا فَإِنَّہَا تَنْفِي الذُّنُوبَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بخار کا ذکر کیا گیا تو کسی آدمی نے اسے برا بھلا کہا،تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے برا بھلا نہ کہو،کیونکہ وہ گناہوں کو ایسے صاف کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔‘‘ صحیح،رواہ ابن ماجہ۔