Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1584 (مشکوۃ المصابیح)
[1584] حسن، رواہ أحمد (440/2 ح 9674) و ابن ماجہ (3470) و البیھقي في شعب الإیمان (9844) [و صححہ الحاکم (345/1) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ السند ضعیف و للحدیث شواھد۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَادَ مَرِيضًا فَقَالَ: أَبْشِرْ فَإِنَّ اللہَ تَعَالَی يَقُولُ: ہِيَ نَارِي أُسَلِّطُہَا عَلَی عَبْدِي الْمُؤْمِنِ فِي الدُّنْيَا لِتَكَوُنَ حَظَّہُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَہْ والْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَان
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مریض کی عیادت کی تو فرمایا:’’خوش ہو جاؤ،کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،وہ (بخار) میری آگ ہے میں اسے دنیا میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ اس کے لیے روز قیامت کی آگ کے حصہ کا (بدلہ) ہو جائے۔‘‘ حسن،رواہ احمد و ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان۔