Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1596 (مشکوۃ المصابیح)

[1596] حسن، رواہ أحمد (128/4۔ 129 ح 17291) و النسائي (37/6۔ 38 ح 3166)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَخْتَصِمُ الشُّہَدَاءُ وَالْمُتَوَفَّوْنَ علی فرشہم إِلَی رَبنَا فِي الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنَ الطَّاعُونِ فَيَقُولُ الشُّہَدَاءُ: إِخْوَاننَا قتلوا كَمَا قتلنَا وَيَقُول: المتوفون علی فرشہم إِخْوَانُنَا مَاتُوا عَلَی فُرُشِہِمْ كَمَا مِتْنَا فَيَقُولُ رَبنَا: انْظُرُوا إِلَی جراحہم فَإِن أشبہت جراحہم جِرَاحَ الْمَقْتُولِينَ فَإِنَّہُمْ مِنْہُمْ وَمَعَہُمْ فَإِذَا جِرَاحُہُمْ قد أشبہت جراحہم . رَوَاہُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ

عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شہداء اور اپنے بستروں پر وفات پانے والے،طاعون کی وجہ سے فوت ہونے والوں کے بارے میں ہمارے رب عزوجل کے سامنے مقدمہ پیش کریں گے تو شہداء عرض کریں گے: ہمارے بھائی ہیں وہ ویسے ہی شہید کیے گئے جیسے ہم شہید کیے گئے،جبکہ فوت ہونے والے کہیں گے،یہ ہمارے بھائی ہیں،یہ بھی ویسے ہی اپنے بستروں پر فوت ہوئے جس طرح ہم فوت ہوئے،ہمارا رب فرمائے گا: ان کے زخم دیکھو،اگر تو ان کے زخم،مقتولین (شہداء) کے زخموں کی طرح ہیں تو پھر یہ ان میں سے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں،پس ان کے زخم انہی کے زخموں سے مشابہ تھے۔‘‘ حسن،رواہ احمد و النسائی۔