Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1599 (مشکوۃ المصابیح)

[1599] رواہ مسلم (2682/13)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَتَمَنَّی أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ وَلَا يَدْعُ بِہِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَہُ إِنَّہُ إِذَا مَاتَ انْقَطَعَ أَمَلُہُ وَإِنَّہُ لَا يَزِيدُ الْمُؤْمِنَ عُمْرُہُ إِلَّا خيرا)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی موت کی تمنا کرے نہ اس کے آنے سے پہلے اس کے لیے دعا کرے،کیونکہ جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو اس کی امید منقطع ہو جاتی ہے،اور مومن کی عمر تو اس کے لیے خیرو بھلائی کے اضافہ کا باعث ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔