Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1600 (مشکوۃ المصابیح)
[1600] متفق علیہ، رواہ البخاري (5671) و مسلم (2680/10)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ مِنْ ضُرٍّ أَصَابَہُ فَإِنْ كَانَ لابد فَاعِلًا فَلْيَقُلِ: اللہُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لي
انس ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف پہنچنے پر موت کی تمنا نہ کرے،اگر اس کو ضرور کہنا ہے تو وہ یوں کہے: اے اللہ! جب تک میرا زندہ رہنا میرے لیے بہتر ہے تب تک مجھے زندہ رکھنا،اور جب وفات میرے لیے بہتر ہو تب مجھے (دنیا سے) اٹھا لینا۔‘‘ متفق علیہ۔