Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1604 (مشکوۃ المصابیح)
[1604] رواہ البخاري (6416)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِمَنْكِبِي فَقَالَ: ((كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ)) . وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: إِذَا أَمْسَيْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الْمَسَاءَ وَخُذْ مِنْ صِحَّتِكَ لِمَرَضِكَ وَمِنْ حياتك لموتك. رَوَاہُ البُخَارِيّ
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کندھے سے پکڑکر فرمایا:’’دنیا میں کسی اجنبی شخص یا کسی راہ گزر کی طرح رہو۔‘‘ اور ابن عمر ؓ فرمایا کرتے تھے: جب شام ہو جائے تو صبح کا انتظار نہ کرو،اور جب صبح ہو جائے تو پھر شام کا انتظار نہ کرو،اور صحت میں اپنی بیماری کے لیے اور اپنی حیات سے اپنی موت کے لیے توشہ حاصل کرو۔رواہ البخاری۔