Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1606 (مشکوۃ المصابیح)

[1606] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (268/5۔ 269 ح 1452) و أبو نعیم في حلیۃ الأولیاء (179/8) [و أحمد 238/5] ٭ فیہ عبید اللہ بن زحر ضعیف ضعفہ الجمھور۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِن شِئْتُم أنبأتكم مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللہُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ وَمَا أَوَّلُ مَا يَقُولُونَ لَہُ؟)) قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: إِنَّ اللہَ يَقُول للْمُؤْمِنين ہَل أَحْبَبْتُم لقائي؟ فَيَقُولُونَ نَعَمْ يَا رَبَّنَا فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ. فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي . رَوَاہُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَأَبُو نُعَيْمٍ فِي الْحِلْية

معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتائے دیتا ہوں کہ روز قیامت سب سے پہلے اللہ مومنوں سے کیا فرمائے گا اور وہ سب سے پہلے اس سے کیا عرض کریں گے؟‘‘ ہم نے عرض کیا جی ہاں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا:’’اللہ مومنوں سے فرمائے گا: کیا تم مجھے ملنا پسند کرتے تھے؟ وہ عرض کریں گے: جی ہاں،ہمارے پروردگار! وہ پوچھے گا: کس لیے؟ وہ عرض کریں گے: ہمیں آپ کے عفوو درگزر اور مغفرت کی امید تھی،وہ فرمائے گا پس میری مغفرت تمہارے لیے واجب ہو گئی۔‘‘ ضعیف۔