Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1647 (مشکوۃ المصابیح)

[1647] رواہ البخاري (1316)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا وُضِعَتِ الْجَنَازَةُ فَاحْتَمَلَہَا الرِّجَالُ عَلَی أَعْنَاقِہِمْ فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ: قَدِّمُونِي وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَت لأَہْلہَا: يَا وَيْلَہَا أَيْن يذہبون بِہَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَہَا كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ وَلَو سمع الْإِنْسَان لصعق . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب جنازے کو رکھا جاتا ہے اور لوگ اسے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے پہنچاؤ اور اگر وہ صالح نہ ہو تو وہ اپنے گھر والوں سے کہتا ہے: تباہی ہو،تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو۔انسان کے علاوہ ہر چیز اس کی آواز سنتی ہے،اور اگر انسان سن لے تو وہ بے ہوش ہو جائے۔‘‘ رواہ البخاری۔