Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1658 (مشکوۃ المصابیح)
[1658] متفق علیہ، رواہ البخاري (1247) و مسلم (954/69)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِقَبْرٍ دُفِنَ لَيْلًا فَقَالَ: ((مَتَی دُفِنَ ہَذَا؟)) قَالُوا: الْبَارِحَةَ. قَالَ: ((أَفَلَا آذَنْتُمُونِي؟)) قَالُوا: دَفَنَّاہُ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ فَكَرِہْنَا أَنْ نُوقِظَكَ فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلفہ فصلی عَلَيْہِ
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے جہاں گزشتہ رات کسی کو دفن کیا گیا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے کب دفن کیا گیا ْ‘‘ صحابہ نے عرض کیا،گزشتہ رات۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے مجھے کیوں نہ مطلع کیا؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ہم نے رات کی تاریکی میں اسے دفن کیا تھا،اس لیے ہم نے آپ کو بیدار کرنا مناسب نہ سمجھا،پس آپ کھڑے ہوئے تو ہم نے آپ کے پیچھے صفیں باندھیں،پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔متفق علیہ۔