Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1663 (مشکوۃ المصابیح)
[1663] رواہ البخاري (1368)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَہِدَ لَہُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَہُ اللہُ الْجَنَّةَ)) قُلْنَا: وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ: ((وَثَلَاثَةٌ)) . قُلْنَا وَاثْنَانِ؟ قَالَ: ((وَاثْنَانِ)) ثُمَّ لم نَسْأَلہُ عَن الْوَاحِد. رَوَاہُ البُخَارِيّ
عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس مسلمان کے بارے میں چار آدمی گواہی دے دیں کہ وہ اچھا ہے تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ ہم نے عرض کیا: اور تین آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تین آدمی۔‘‘ ہم نے عرض کیا: دو آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دو آدمی۔‘‘ پھر ہم نے ایک کے بارے میں آپ سے نہیں پوچھا۔رواہ البخاری۔