Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1665 (مشکوۃ المصابیح)
[1665] رواہ البخاري (1347)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يجمع بَين الرجلَيْن فِي قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ: ((أَيُّہُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ؟)) فَإِذَا أُشِيرَ لَہُ إِلَی أَحَدِہِمَا قَدَّمَہُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ: ((أَنَا شَہِيدٌ عَلَی ہَؤُلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . وَأَمَرَ بِدَفْنِہِمْ بِدِمَائِہِمْ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْہِمْ وَلَمْ يُغَسَّلُوا. رَوَاہُ البُخَارِيّ
جابر ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہدائے احد کے دو دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے اور فرماتے ’’ان میں سے قرآن کا علم کس کو زیادہ تھا؟‘‘ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کر دیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے پہلے لحد میں اتارتے،اور فرماتے:’’میں روز قیامت ان لوگوں کی گواہی دوں گا۔‘‘ آپ نے انہیں اسی خون آلودہ حالت میں دفن کرنے کا حکم فرمایا،آپ نے ان کی نماز جنازہ پڑھی نہ انہیں غسل دیا گیا۔رواہ البخاری۔