Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1667 (مشکوۃ المصابیح)
[1667] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (3180) و أحمد (247/4) و الترمذي (1031 وقال: حسن صحیح۔) والنسائي (58/4 ح 1950) وابن ماجہ (1481)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((الرَّاكِبُ يَسِيرُ خَلْفَ الْجَنَازَةِ والماشي يمشي خلفہَا وأمامہا وَعَن يَمِينہَا وَعَن يسارہا قَرِيبا مِنْہَا وَالسَّقْطُ يُصَلَّی عَلَيْہِ وَيُدْعَی لِوَالِدَيْہِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ قَالَ: ((الرَّاكِب خلف الْجِنَازَة وَالْمَاشِي حَيْثُ شَاءَ مِنْہَا وَالطِّفْلُ يُصَلَّی عَلَيْہِ)) وَفِي المصابيح عَن الْمُغيرَة بن زِيَاد
مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سوار شخص جنازے کے پیچھے جبکہ پیدل چلنے والا اس کے پیچھے،اس کے آگے،اس کے دائیں اور اس کے بائیں اس کے قریب قریب چلے گا،اور نامکمل پیدا ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کے والدین کے لیے مغفرت و رحمت کی دعا کی جائے گی۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و احمد و الترمذی۔ احمد،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ کی روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سوار جنازے کے پیچھے جبکہ پیادہ جس طرف چاہے چل سکتا ہے،اور بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔‘‘ مصابیح میں مغیرہ بن زیاد سے مروی ہے۔