Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1669 (مشکوۃ المصابیح)
[1669] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1011) و أبو داود (3184) و ابن ماجہ (1484)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَا تَتْبَعُ لَيْسَ مَعَہَا مَنْ تَقَدَّمَہَا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو ماجد الرَّاوِي رجل مَجْہُول
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جنازے کے پیچھے چلنا چاہیے،اس کے آگے نہیں چلنا چاہیے اور جو شخص اس کے آگے چلتا ہے تو وہ (شرعی لحاظ سے) اس کے ساتھ نہیں۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ،امام ترمذی نے فرمایا: ابوماجد راوی مجہول ہے۔ضعیف۔