Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1675 (مشکوۃ المصابیح)
[1675] حسن، رواہ أحمد (368/2 ح 8795) و أبو داود (3201) والترمذي (1024 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (1498)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَلَّی عَلَی الْجَنَازَةِ قَالَ: ((اللہُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا. اللہُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَہُ مِنَّا فَأَحْيِہِ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَہُ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الْإِيمَانِ. اللہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جنازہ پڑھتے تو یہ دعا فرماتے:’’اے اللہ! ہمارے زندوں،ہمارے مردوں،ہمارے موجود اور ہمارے غیر موجود،ہمارے چھوٹوں اور ہمارے بڑوں ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں کی مغفرت فرما،اے اللہ! تو ہم میں سے جسے زندہ رکھے تو اسے اسلام پر زندہ رکھ اور تو ہم میں سے جسے فوت کرے تو اسے ایمان پر فوت کرنا،اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم کرنا نہ اس کے بعد ہمیں فتنے کا شکا کرنا۔‘‘ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی وابن ماجہ۔