Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1684 (مشکوۃ المصابیح)
[1684] صحیح، رواہ النسائي (47/4 ح 1928)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ كَانَ جَالِسًا فَمُرَّ عَلَيْہِ بِجَنَازَةٍ فَقَامَ النَّاسُ حَتَّی جَاوَزَتِ الْجَنَازَةُ فَقَالَ الْحَسَنُ: إِنَّمَا مُرَّ بِجَنَازَةِ يَہُودِيٍّ وَكَانَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی طَرِيقِہَا جَالِسا وَكرہ أَن تعلوا رَأسہ جَنَازَة يَہُودِيّ فَقَامَ. رَوَاہُ النَّسَائِيّ
جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حسن بن علی ؓ بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو لوگ کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ جنازہ گزر گیا،تو حسن ؓ نے فرمایا: ایک یہودی کا جنازہ گزرا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے راستے پر بیٹھے ہوئے تھے،آپ نے اس بات کو ناپسند فرمایا کہ کسی یہودی شخص کا جنازہ آپ کے سر مبارک سے بلند ہو جائے لہذا آپ کھڑے ہو گئے۔صحیح،رواہ النسائی۔