Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1685 (مشکوۃ المصابیح)

[1685] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (4/ 391 ح 19720) ٭ فیہ لیث (بن أبي سلیم) ضعیف۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِذَا مَرَّتْ بِكَ جَنَازَةُ يَہُودِيٍّ أَوْ نَصْرَانِيٍّ أَوْ مُسْلِمٍ فَقُومُوا لَہَا فَلَسْتُمْ لَہَا تَقُومُونَ إِنَّمَا تَقُومُونَ لِمَنْ مَعہَا من الْمَلَائِكَة)) . رَوَاہُ أَحْمد

ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تمہارے پاس سے کسی یہودی یا کسی نصرانی یا کسی مسلمان کا جنازہ گزرے تو تم اس کے لیے کھڑے ہو جاؤ،تم اس کے لیے نہیں کھڑے ہو رہے بلکہ تم تو ان فرشتوں کے لیے کھڑے ہوئے ہو جو اس (جنازے) کے ساتھ ہیں۔‘‘ ضعیف۔