Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1687 (مشکوۃ المصابیح)
[1687] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3166) و الترمذي (1028 وقال: حسن) و ابن ماجہ (1490) ٭ محمد بن إسحاق مدلس و عنعن و للحدیث علۃ أخری قادحۃ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ ہُبَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيُصَلِّي عَلَيْہِ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا أَوْجَبَ)) . فَكَانَ مَالِكٌ إِذَا اسْتَقَلَّ أَہْلَ الْجَنَازَةِ جَزَّأَہُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ لِہَذَا الْحَدِيثِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ: قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ ہُبَيْرَةَ إِذَا صَلَّی الْجِنَازَة فَتَقَالَّ النَّاسَ عَلَيْہَا جَزَّأَہُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ صَلَّی عَلَيْہِ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ أَوْجَبَ)) . وروی ابْن مَاجَہ نَحوہ
مالک بن ہبیرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’کوئی مسلمان فوت ہو جائے اور مسلمانوں کی تین صفیں اس کی نماز جنازہ پڑھ دیں تو اس کے لیے (جنت) واجب ہو جاتی ہے۔‘‘ جب مالک ؓ دیکھتے کہ جنازہ پڑھنے والے کم ہیں تو آپ اس حدیث کی بنیاد پر انہیں تین صفوں میں تقسیم فرما دیتے تھے۔ابوداؤد۔ترمذی کی روایت میں ہے کہ جب مالک بن ہبیرہ ؓ کوئی نماز جنازہ پڑھتے اور جنازہ پڑھنے والے کم ہوتے تو وہ انہیں تین حصوں میں تقسیم فرما دیتے،پھر بیان کرتے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص پر تین صفیں نماز جنازہ پڑھیں تو اس پر (جنت) واجب ہو گئی۔‘‘ اور ابن ماجہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ضعیف۔