Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1688 (مشکوۃ المصابیح)

[1688] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3200)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ فِي الصَّلَاةِ عَلَی الْجَنَازَةِ: اللہُمَّ أَنْتَ رَبُّہَا وَأَنْتَ خَلَقْتَہَا وَأَنْتَ ہَدَيْتَہَا إِلَی الْإِسْلَامِ وَأَنْتَ قَبَضْتَ رُوحَہَا وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِسِرِّہَا وَعَلَانِيَتِہَا جِئْنَا شُفَعَاءَ فَاغْفِرْ لَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوہریرہ ؓ نماز جنازہ کے بارے میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’اے اللہ! تو اس کا رب ہے،تو نے اسے پیدا فرمایا،تو نے اسے اسلام کی راہ دکھائی،تو نے اس کی روح قبض کر لی اور تو اس کے ظاہر و باطن سے واقف ہے،ہم سفارشی بن کر آئے ہیں،اس کی مغفرت فرما۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔