Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1700 (مشکوۃ المصابیح)

[1700] حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (388/5 ح 1510) [و مالک فی الموطأ 231/1 ح 547] ٭ السند مرسل و لہ شاھد عند ابن ماجہ (1557، وھو حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ بِالْمَدِينَةِ رَجُلَانِ أَحَدُہُمَا يَلْحَدُ وَالْآخَرُ لَا يَلْحَدُ. فَقَالُوا: أَيُّہُمَا جَاءَ أَوَّلًا عَمِلَ عَمَلَہُ. فَجَاءَ الَّذِي يَلْحَدُ فَلَحَدَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ فِي شَرْحِ السّنة

عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں،مدینہ میں دو گورکن تھے،ان میں سے ایک لحد بناتا تھا جبکہ دوسرا لحد تیار نہیں کرتا تھا،صحابہ نے فرمایا: ان دونوں میں سے جو پہلے آئے گا وہ اپنا کام کرے گا،پس لحد بنانے والا شخص پہلے آیا تو پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے لحد تیار کی گئی۔حسن،رواہ البغوی فی شرح السنہ۔