Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1706 (مشکوۃ المصابیح)
[1706] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1057 وقال: حسن) والبغوي في شرح السنۃ (398/5 بعد ح 1514) ٭ فیہ حجاج بن أرطاۃ ضعیف مدلس و رواہ ابن ماجہ (1520) مختصرًا وسندہ ضعیف۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ قَبْرًا لَيْلًا فَأُسْرِجَ لَہُ بسراج فَأخذ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ وَقَالَ: ((رَحِمَكَ اللہُ إِنْ كُنْتَ لَأَوَّاہًا تَلَّاءً لِلْقُرْآنِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ فِي شرح السّنة: إِسْنَادہ ضَعِيف
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت ایک قبر میں داخل ہوئے تو آپ کے لیے چراغ روشن کیا گیا،آپ نے (میت کو) قبلہ کی طرف سے لیا،اور فرمایا:’’اللہ تم پر رحم فرمائے،تم بہت زیادہ تضریع (گریہ زاری) کرنے والے اور بہت زیادہ قرآن کی تلاوت کرنے والے تھے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں (امام بغوی) نے شرح السنہ میں فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ضعیف۔