Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1707 (مشکوۃ المصابیح)

[1707] صحیح، رواہ أحمد (59/2 ح 2533) و الترمذي (1046 وقال: حسن غریب۔) و ابن ماجہ (1550) و أبو داود (3213)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَدْخَلَ الْمَيِّتَ الْقَبْرَ قَالَ: ((بِسم اللہ وَبِاللہِ وعَلی مِلَّةِ رَسُولِ اللہِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَرَوَی أَبُو دَاوُد الثَّانِيَة

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یوں فرماتے:’’اللہ کے نام کے ساتھ،اللہ کی توفیق کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی ملت و دین پر۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے طریقے پر۔‘‘ احمد،ترمذی،ابن ماجہ،اور ابوداؤد نے دوسری روایت بیان کی ہے۔صحیح۔