Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1708 (مشکوۃ المصابیح)
[1708] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ البغوي في شرح السنۃ (401/5 ح 1515) والشافعي فی الأم (276/1۔ 277) ٭ فیہ إبراہیم بن محمد الأسلمي: متروک متھم و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند ابن ماجہ (1565) وغیرہ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ حثا عَلَی الْمَيِّتِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِيَدَيْہِ جَمِيعًا وَأَنَّہُ رَشَّ عَلَی قَبْرِ ابْنِہِ إِبْرَاہِيمَ وَوَضَعَ عَلَيْہِ حَصْبَاءَ. رَوَاہُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَی الشَّافِعِيُّ من قَوْلہ: ((رش))
جعفر بن محمد ؒ اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھ ملا کر میت (یعنی قبر) پر تین لپ مٹی ڈالی،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا اور اس پر کنکریاں رکھیں۔شرح السنہ،اور امام شافعی نے ((رش))’’پانی چھڑکنے‘‘ کے الفاظ روایت کیے۔اسنادہ ضعیف جذا۔