Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1710 (مشکوۃ المصابیح)

[1710] إسنادہ موضوع، رواہ البیھقي في دلائل النبوۃ (264/7) ٭ فیہ الواقدي: کذاب متروک۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَابر قَالَ: رُشَّ قَبْرُ النَّبِيِّ ﷺ وَكَانَ الَّذِي رَشَّ الْمَاءَ عَلَی قَبْرِہِ بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ بِقِرْبَةٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِہِ حَتَّی انْتَہَی إِلَی رِجْلَيْہِ. رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ. فِي دَلَائِل النُّبُوَّة

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا،بلال بن رباح ؓ نے ایک مشکیزے کے ذریعے آپ کی قبر پر پانی چھڑکا،انہوں نے آپ کے سر مبارک کی طرف سے چھڑکنا شروع کیا اور آپ کے پاؤں تک چھڑکتے گئے۔اسنادہ موضوع۔